حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹنڈومحمد خان/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ٹنڈو سائیں داد ضلع ٹنڈو محمد خان میں خواتین اور بچیوں کے لیے درسگاہ منتظران مہدی کا افتتاح کیا گیا۔
جس میں پچاس سے زائد خواہران دینی تعلیم حاصل کر سکیں گی روزانہ دو گھنٹے پر مشتمل کلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل ٹنڈو محمد خان محترمہ شہ پارہ اور دیگر معلمات تدریس کے فرائض سر انجام دیں گی۔